وادیٔ چپورسن میں زلزلہ، فوری امداد اور جامع بحالیاتی حکمتِ عملی: ایک تعلیمی و تحقیقی تجزیہ
جنوری 19 جنوری بوقت 11:24 صبح، 5.9 شدت کا زلزلہ وادیٔ چپورسن، گوجال، ہنزہ میں رونما ہوا۔ یہ خطہ گلگت بلتستان کے اُن علاقوں میں شامل ہے جو ماحولیاتی طور پر نہایت نازک اور زلزلی اعتبار سے انتہائی حساس سمجھے جاتے ہیں۔ اس زلزلے نے زودخون، شتمرگ اور اسپنج کے دیہات میں شدید تباہی مچائی، جبکہ ملحقہ بستیاں جزوی نقصانات، مسلسل آفٹر شاکس اور سخت موسمی حالات کے باعث بدستور سنگین خطرات سے دوچار رہیں۔ Photo Caption: The photo shows the ruins after the earthquake in Chipursun Valley. فوری طور پر عمارات اور بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے ساتھ ساتھ، اس قدرتی آفت نے روزگار کے ذرائع، سماجی روابط، ثقافتی روایات اور نفسیاتی صحت کو بھی گہرے طور پر متاثر کیا۔ یہ صورتِ حال واضح کرتی ہے کہ بعد از آفت بحالی صرف عارضی امدادی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہ سکتی، بلکہ اس کے لیے ایک جامع، کثیرالجہتی اور طویل المدتی بحالیاتی حکمتِ عملی ناگزیر ہے۔ بطور سماجی کارکن عطاآباد آفت کے بعد بحالی کے عمل میں عملی شمولیت کے تجربے کی روشنی میں، یہ مضمون مؤثر بعد از آفت بحالی سے متعلق کلیدی اسباق کو اجاگر کرت...