اقبالؒ کی شاعری کی فکری روح — خودی، عشق اور عمل کے تناظر میں منتخب نظموں کا تجزیہ
ہر سال ۹ نومبر کو پاکستانی قومِ شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان، اور مصلحِ امتِ مسلمہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی یومِ پیدائش نہایت عقیدت و احترام سے مناتی ہے۔ ا قبالؒ نہ صرف برصغیر کے عظیم شاعر اور فلسفی تھے بلکہ تحریکِ پاکستان کے فکری معمار اور قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مخلص رفیق بھی تھے۔ ان کی شاعری نے ملتِ اسلامیہ میں بیداریِ شعور، خودی، اور عملِ پیہم کا جذبہ پیدا کیا۔ اقبالؒ نے اپنے افکار و اشعار کے ذریعے نوجوانوں کو شاہین بننے، قوم کو وحدت و خودی کے اصولوں پر استوار ہونے، اور امتِ مسلمہ کو اپنی روحانی و فکری عظمت کی طرف لوٹنے کا پیغام دیا۔ ان کی فکری وراثت آج بھی اُمّت کے لیے روشنی کا مینار ہے۔ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا — اقبالؒ، بانگِ درا فکرِ اقبالؒ - جہاں خیال، وجدان اور ایمان ایک ہو جاتے ہیں۔ یہ مقالہ علامہ محمد اقبالؒ کی شاعری کے فکری، فلسفیانہ اور روحانی پہلوؤں کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ پیش کرتا ہے۔ اقبالؒ کی شاعری محض جمالیاتی اظہار نہیں بلکہ ایک فکری و اخلاقی تحریک ہے جو نوجوان نسل، پاکستانی قوم، ...