گلگت بلتستان میں ڈیٹا پر مبنی جمہوریت: 2026ء کے انتخابات سے پہلے شفافیت کا نیا معاہدہ

GB Assembly Image: https://share.google/988yPyYbBt4OEC8Zr گلگت بلتستان میں جمہوریت کے ارتقا کے موجودہ دور میں، جہاں موجودہ اسمبلی کا دور نومبر 2025ء میں اختتام پذیر ہو رہا ہے اور 2026ء کے آغاز می ں نئے انتخابات متوقع ہیں، وہاں ڈیٹا کی اہمیت ایک ناگزیر حقیقت بن کر سامنے آ رہی ہے۔ جدید ڈیجیٹل دور میں ڈیٹا محض اعداد و شمار کا ذخیرہ نہیں رہا، بلکہ یہ موثر حکمرانی کا ایک اہم ستون بن چکا ہے (Mayer-Schönberger & Cukier, 2013)۔ تاہم، ڈیٹا کی عدم دستیابی یا اس کے غیر موثر استعمال سے پیدا ہونے والے مسائل نے حکمرانی کے معیار پر سوالیہ نشان کھڑے کیے ہیں۔ آئندہ انتخابات نہ صرف ایک نئی حکومت کے انتخاب کا موقع ہیں، بلکہ ڈیٹا پر مبنی احتساب کے ایک نئے معاہدے کا نقطۂ آغاز بھی ہو سکتے ہیں۔ شفافیت کے بحران کا منظرنامہ: ثبوتوں کی روشنی میں حکومتی نظام میں ڈیٹا کی شفافیت کو یقینی بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے، خاص کر ترقیاتی منصوبوں اور داخلی انتظامیہ کے شعبوں میں، جہاں وعدوں اور عملی کارکردگی کے درمیان اکثر ایک بڑا فرق دیکھنے میں آتا ہے۔ 1. ترقیاتی منصوبوں میں خامیوں کا انکشاف:...